Highlights

لائیوسٹاک پنجاب کی کارکردگی بارے پریس کانفرنس

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین دریشک نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں محکمہ لائیو سٹاک کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائیوسٹاک سیکٹر کے حوالے سے قابل اعتماد ڈیٹامرتب کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور میری ٹیم نے اس مقصد پر کافی حد تک کام مکمل کر لیا ہے۔ آئندہ آنے والے بجٹ سے پہلے محکمہ لائیو سٹاک کی پالیسی کی کابینہ سے باقاعدہ منظور ی لی جائے گی جس سے لائیوسٹاک سیکٹر کے انتظامی امور میں بہتری لائی جا سکے گی ۔