Highlights

محکمہ لائیو سٹاک میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام اہم مشاورتی اجلاس

  • اجلاس کی صدارت وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کی۔
  • اجلاس کا مقصد لائیو سٹاک سیکٹر کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کرنا تھا۔
  •  سیکرٹری لائیو سٹاک کی پنجاب گروتھ سٹریٹیجی پر بریفنگ۔ قدرتی وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لاکر ہی ملکی معیشت ترقی کر سکتی ہے۔  وزیر لائیو سٹاک
  • لائیو سٹاک سے متعلقہ پیداواری ڈیٹا مرتب کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک 
  • وفاقی حکومت لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی و ترویج کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی ۔
  •  بریڈ امپرومنٹ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک
  • پنجاب میں لائیو سٹاک مال شماری کے لئے بہترین حکمت عملی بنائی جائے گی۔ سیکرٹری لائیو سٹاک
  •  مصنوعی نسل کشی کے لیے سیمن کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی حکمتِ عملی  پر غور۔
  • بریڈ امپرومنٹ کے حوالہ سے وفاقی حکومت کے تعاون سے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت۔
  •  افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے کےلئے مزید اقدامات کیے جائیں۔ حسنین بہادر دریشک
  • لا ئیو سٹاک بریڈ امپرومنٹ کے ساتھ ساتھ جانوروں کی فرٹیلیٹی پر بھی کام کیا جائے۔ وزیر لائیو سٹاک
  •  محکمہ لائیو سٹاک پنجاب ویٹرنری گریجویٹس کےلئے ہاؤس جاب ماڈل پر کام کر رہا ہے۔ کیپٹن (ر) ثاقب ظفر
  • اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی، سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب، سیکرٹری لائیو سٹاک ساؤتھ بھی شریک۔
  • اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرلز سمیت پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندگان کی بھرپور شرکت۔