Highlights

محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں جانوروں کے لیے ہنگامی امداد کے حوالے سے اہم اجلاس

  • اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر اقبال شاہد نےکی
  • اجلاس کے دوران ہنگامی صورتحال میں جانوروں کو مہیا کی جانے والی ویٹرنری سہولیات کا جائزہ لیا گیا
  •  ادارہ انسدادِ بے رحمی حیوانات کو اس حوالہ سے مزید فعال بنایا جائے۔ ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک
  • اب تک 21000 جانوروں کو بچا یا جا چکا ہے۔ ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو 1122
  • ایمرجنسی طور پر بچائے جانے والے جانوروں کے بچاؤ، رہائش اور علاج معالجہ کے لئے حکمت عملی بنائی جائے۔ڈاکٹر اقبال شاہد
  • لاوارث اور زخمی جانوروں کے لئے فلاحی تنظیموں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ہر ممکن مدد لی جائے۔ ایڈیشنل سیکرٹری
  • لاوارث جانوروں کے بچاؤ کے حوالہ سے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت
  • جانوروں کو ایمرجنسی حالات میں ادویات اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ایڈیشنل سیکرٹری
  •  لاوارث اور زخمی جانوروں کے لیے ایکسرے اور الٹراساؤنڈ جیسی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی
  • اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ, ڈائریکٹر جنرل توسیع،ڈائرایکٹر کمیونیکیشن اور اعزازی سیکریٹری ایس۔پی۔ سی۔ اے کی بھی شرکت
  •  اجلاس میں ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو 1122 اور سیکرٹری وائے ڈی اے بھی شریک