Highlights

ممبر پلاننگ کمیشن ڈاکٹر حامد جلیل کی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک سے اہم ملاقات

محکمہ لائیوسٹاک پنجاب قومی منصوبہ برائے منہ کھر کنٹرول میں فعال کردار ادا کرنے کا عزم رکھتا ہے . وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک

ڈاکٹر حامد جلیل نے لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی و ترویج کے سلسلے میں وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کو مختلف تجاویز پیش کی گئیںجن میں منہ کھر ویکسین کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور صوبہ بھر میں ڈیزیز سرویلینس اور کنٹرول کے لیے سپیشل پرپز یونٹ کی تشکیل شامل ہیں  

لائیوسٹاک مصنوعات کی برآمد ات میں اضافہ اور محصولات کے حصول کے لیے قو می سطح پر منہ کھر کنٹرول پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور اس حوالے سے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب گزشتہ چند سالوں سے منہ کھر کنٹرول زونز پر انتہائی لگن سے کام کر رہا ہے۔ وزیر لائیوسٹاک

 سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر )ثاقب ظفرنے اس موقع پر کہا کہ ضلع بہاولپور کی طرز پر مزید منہ کھر کنٹرول زونز کی نشان دہی کر لی گئی ہے جس کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز مل کر کام کر رہے ہیں

ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)اور ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔