Highlights

باؤلا پن سے پاک پنجاب کی جانب اہم پیش رفت

  • محکمہ لائیو سٹاک اور ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کے تحت آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد
  • محکمہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ لائیو سٹاک، اینیمل این۔جی۔اوز سمیت ویٹرنری یونیورسٹی کے ماہرین شریک
  • شرکاء کو ٹی-این-وی-آر کے جدید طریقہ کار بارے تربیت و آگاہی دی گئی۔
  • ٹی این وی آر سے مراد"پکڑنا، تولیدی صلاحیت ختم کرنا، ویکسین لگانا اور چھوڑ دینا" ہے۔ ماہرین
  • پاکستان باؤلا پن کے تدارک بارے عالمی ادارہ صحت کے روڈمیپ پر عمل پیرا ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک اسد رحمان گیلانی
  • باؤلا پن سے پاک پنجاب کی کوششوں میں باہمی تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • آوارہ کتوں کو بے رحمی سے مارنے کی بجائے جدید طریقہ کار کو اپنانا ہوگا۔ وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی
  • ٹی این وی آر کا طریقہ بین الاقوامی طور پر مستند مانا جاتا ہے۔ ڈاکٹر اقبال شاہد
  • عالمی سطح پر 99 فیصد باؤلاپن کتے کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ویٹرنری ماہرین
  • ڈاگ کنٹرول بارے محکمہ لائیوسٹاک اور ویٹرنری یونیورسٹی کا کردار لائق تحسین ہے۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
  • محکمہ لائیو سٹاک پنجاب پہلےہی آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے ورکنگ پلان جاری کرچکاہے
  • پلان کے تحت تمام ضلعی ہپستالوں میں خصوصی شعبہ مختص
  • ویکسینیشن، سرجری اور شناختی کالر محکمہ لائیو سٹاک فراہم کرے گا۔
  • لوکل گورنمنٹ کا عملہ آوارہ کتوں کو پکڑنے کا ذمہ دار ہوگا۔ 
  • ادارہ انسداد بے رحمی حیوانات اور نجی این جی اوز بھی تعاون فراہم کریں گے۔