Highlights

ڈیری-بیف پراجیکٹ بارے آن لائن اجلاس کا انعقاد

  • آسٹریلین زرعی تحقیقی مرکز کی فنڈنگ اور یونیورسٹی آف میلبورن کے تعاون سے جاری ڈیری-بیف پراجیکٹ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) خضر حیات، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک سندھ، ڈائریکٹر جنرل توسیع پنجاب اور وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی لاہور سمیت آسٹریلوی و پاکستانی ماہرین اور فارمرز نے آن لائن شرکت کی۔
  • اجلاس میں توسیعی خدمات کے منصوبہ "ایک ساتھ" کی تحت صوبہ سندھ اور پنجاب میں لائیو سٹاک فارمرز کو دی جانے والی توسیعی خدمات اور تربیتی پروگرامز کا جائزہ پیش کیا گیا۔
  • ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) خضر حیات کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں مرد و خواتین فارمرز سمیت نوجوانوں کو بھی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے جس سے پوری فیملی کا فارمنگ سے منسلک ہونے کا نظریہ تقویت پاتا ہے۔ انہوں نے اس نقطہ نظر کو دیہی معیشت کیلئے نہایت کارآمد گردانتے ہوئے اس منصوبہ کی اہمیت کو سراہا۔