Highlights

پولٹری فارمرز کے نام اہم گزارشات

پولٹری فارمنگ سے وابستہ افراد مندرجہ ذیل سفارشات پر عمل کرکے مرغیوں کو رانی کھیت، متعدی کھانسی اور انفلوئنزا جیسے متعدی امراض سے بچا سکتے ہیں۔

  • پولٹری فارم کی بائیو سکیورٹی کو بہتر بنائیں بالخصوص افراد اور گاڑیوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگائیں۔
  • پولٹری فارم پر مرغیوں کی ایک ہی وقت میں انٹری اور اخراج کا نظام اپنائیں۔
  • پولٹری فارم میں آنے والی تمام گاڑیوں کو سرف اور جراثیم کش محلول سے دھوئیں۔
  • مردہ مرغیوں کو گہرے گڑھے میں تلف کریں، یاد رکھیں مردہ مرغیوں کی غیر مناسب تلفی قابل تعزیر جرم ہے۔
  • مرغیوں کو بالحاظ عمر مناسب درجہ حرارت اور نمی مہیا کریں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
  • مرغیوں کے علاج معالجے اور تشخیص کے لیے کوالیفائیڈ ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
  • سرکاری و مستند اداروں کے تجویز کردہ حفاظتی ٹیکوں کے شیڈول کو اپنائیں۔
  • مرغیوں کو پھپھوندی سے پاک خوراک مہیا کریں۔ بیماریوں سے پاک اچھی کوالٹی کے چوزے خریدیں۔