Highlights

وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کا جدید نجی ڈیری فارم کا دورہ

٭    دورہ کا مقصد ڈیری سیکٹر کی ترویج کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینا تھا۔

٭    نجی و سرکاری سطح پر کارکردگی کے رہنما اُصول (KPIs)وضع کرنا نہایت ضروری ہے۔وزیر لائیوسٹاک

٭    وزیر لائیو سٹاک نے ولایتی گائیوں کے فارم کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا

٭    وزیر لائیو سٹاک نے نجی ڈیری فارم کے انتظامی امورکوسراہا

٭    حکومتی پالیسی کی بدولت ڈیری فارمنگ کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ وزیر لائیو سٹاک

٭    ڈیٹا مینجمنٹ اور ٹیکنالوجی کا استعمال ڈیری بزنس کی بنیادی اکائیاں ہیں۔ وزیر لائیو سٹاک

٭    امراض کی تشخیص میں نجی اور سرکاری لیبارٹریز میں تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔ وزیر لائیو سٹاک

٭    سرکاری اور نجی فارمز کے مابین تحقیقی معلومات کے تبادلے کی اشد ضرورت ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک

٭    دودھ کی پیداوار میں اضافہ کے لیے بین الاقوامی سطح پر رائج ڈیری ماڈل کو اپنانا ہو گا: وزیر لائیوسٹاک

٭    اس دورہ کے اغراض و مقاصد حکومتی پالیسی مرتب کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔سردار حسنین بہادر دریشک

 اس دورہ کے دوران ڈائریکٹر لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر کمیونیکیشن اور پی-ایس-او ڈاکٹر یاسر ابرار بھی وزیر لائیو سٹاک کے ہمراہ تھے۔