Highlights

ضلع چکوال کے گاؤں ہسال میں جانوروں کی ہلاکت کا معاملہ

  • سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی کا فوری نوٹس و ایکشن
  • ڈی جی ریسرچ اور ڈی جی ایکسٹینشن کی سربراہی میں 3 ہنگامی ٹیمیں ضلع چکوال میں موجود ہیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • ہلاک ہونیوالے جانوروں کا پوسٹمارٹم جبکہ متاثرہ جانوروں کے نمونہ جات اکٹھے کئے جاچکے ہیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • جانوروں کے خون، فضلہ، خوراک اور پانی کے نمونہ جات لیبارٹریز میں بھجوائے جا چکے ہیں۔ نوید حیدر شیرازی
  • لیبارٹری تجزیے اور پوسٹمارٹم کے نتائج کی روشنی میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نوید حیدر شیرازی
  • بیماری کی نوعیت غیر موذی ہے نیز محکمہ کے ویٹرنری ڈاکٹرز اور عملہ متاثرہ ضلع میں ہمہ وقت الرٹ ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • ضلع چکوال کے 10 کلومیٹر اطراف ڈیزیز سرویلنس ٹیمیں روانہ کی جاچکی ہیں۔ نوید حیدر شیرازی
  • محکمہ لائیو سٹاک کے ماہرین پراسرار بیماری کی تشخیص اور علاج معالجہ کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر احتشام الحق کی ضلع چکوال میں بنائی گئی خصوصی سرویلنس ٹیموں سے ملاقات۔ ہستال گاؤں میں جانوروں کی مبینہ ہلاکت کے معاملہ میں سیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایات پر محکمہ کی ہنگامی ٹیمیں چکوال میں موجود ہیں۔
  • ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے جانوروں کی تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی تھی۔ مزید براں حتمی رپورٹ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کو جلد پیش کی جائے گی۔
100.pdf877.38 KB