Highlights

محکمہ لائیوسٹاک پنجاب میں ترقیاتی سکیموں بارے اعلیٰ سطحی اجلاس

  • اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کی۔
  •  اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک اسدرحمان گیلانی سمیت ڈائریکٹر جنرلز اور ایڈیشنل سیکرٹریز کی شرکت۔
  •  صوبہ سندھ اور پنجاب کے کارپوریٹ ڈیری فارمرز سمیت نیوزی لینڈ سے جینیاتی ماہرین کی آن لائن شرکت۔
  •  بریڈ امپروومنٹ اور منُہ کھر کے تدارک بارے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔
  • مویشیوں کی جینیاتی بہتری کے ساتھ منہ کھر کا تدارک بھی نہایت ضروری ہے ۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • لائیوسٹاک منصوعات کے تجارتی حجم میں اضافہ کیلئے بریڈ امپروومنٹ اور منہ کھر سے بچاو کے منصوبے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ اسد رحمان گیلانی
  •  امپورٹڈ سیمن کے استعمال کے ہمراہ سیمن سیکسنگ ٹیکنالوجی کا حصول بھی نا گزیر ہے۔ جینیاتی ماہرین
  • منُہ کھر سے پاک پنجاب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیر لائیوسٹاک 
  • انفراسٹرکچر میں بہتری سمیت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • بے نسلی گائیوں میں جینیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں منُہ کھر ویکسی نیشن بارے حتمی منصوبہ بندی جلد مکمل کی جائے۔ سردار حسنین بہادر دریشک۔