Highlights

وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کا دورہ ملتان

لائیوسٹاک مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ سے غیر ملکی زرمبادلہ کمانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے جس کے لئے لائیوسٹاک فارمرز کی پیشہ ورانہ تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر برائے لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے ملتان کے دورہ کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق سردار حسنین بہادر دریشک نے ضلع ملتان کے مختلف محکمانہ دفاتر اور نجی فارمز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹریٹ ملتان سول ویٹرنری ہسپتالوں اور ضلعی تشخیصی لیبارٹری ملتان کا دورہ کیا اور ان اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ منہ کھر ویکسین کے حوالے سے درپیش چیلنجز کو نمٹنے کے لیے نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی سطح پر اقدامات لیے جارہے ہیں جس سے اس خطرناک بیماری کا تدارک ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے ملتان میں قائم لائیوسٹاک بزنس اینڈ انکوبیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا اور مویشی پال حضرات کی آگاہی کے لیے دستیاب وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعظم پاکستان کے پروگرام برائے دیہی مرغبانی اور کٹرا پال سکیم کے اعدادوشمار اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبوں سے حلال گوشت کی ترسیلات اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر لائیو اسٹاک نے م نجی لائیو سٹاک بریڈنگ اور ڈیری فارمز کا بھی دورہ کیا اور لائیوسٹاک مینجمنٹ اور نیوٹریشن سمیت دیگر فارم آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ ماڈل ڈیری فارم پیشہ ورانہ تربیت کے لیے بنیادی درسگاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران سیکرٹری جنرل ساہیوال گائے بریڈنگ ایسوسی ایشن اور سیاسی و عوامی نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں محکمانہ ترجیحات بارے بریفنگ دی۔ اس دورہ کے دوران ڈائریکٹریکٹر جنرل جنوبی پنجاب، سیکرٹری جنوبی پنجاب، ڈائریکٹر کمیونیکیشن اور ڈاکٹر یاسر ابرار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

View Gallery