Highlights

وزیر برائے لائیوسٹاک پنجاب کی سندھ لائیو سٹاک ایکسپو 2021 کے دوسرے روز خصوصی شرکت

پاکستان کے قدرتی وسائل کا مؤثر استعمال لائیو سٹاک سیکٹر کی ترویج کیلیے ناگزیر ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک

گراس روٹ لیول تک معلومات کی فراہمی میں نمائشوں اور میلوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ یہ بات وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کہی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے خصوصی وفد نے وزیر لائیوسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک کی سربراہی میں سندھ میں منعقدہ لائیوسٹاک ایکسپو 2021 میں خصوصی شرکت کی. نمائش کے دوسرے روز خصوصی شرکت کرتے ہوئے سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ مویشی پال حضرات تک معلومات اور تجربات کی درست فراہمی کے لیے نمائشوں اور میلوں کا انعقاد نہایت ضروری ہے اور سندھ کے وزیر لائیو اسٹاک انجینئر عبدالباری پتافی اور انکی ٹیم کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے زمین، پانی اور افرادی قوت میں بے پناہ نوازا ہے اور ان وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کر کے نہ صرف روزگار میں اضافہ ممکن ہے بلکہ حلال مصنوعات کی برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس لائیو سٹاک سیکٹر سے وابستہ سٹیک ہولڈرز تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے نمائش میں لگے سٹالز کا معائنہ کیا اور تکنیکی سیشنز میں بھی حصہ لیا۔ سردار حسنین بہادر دریشک نے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ فشریز سندھ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

View Gallery