Highlights

رمضان المبارک میں محکمہ لائیوسٹاک کے دفتری و ہسپتالوں کے اوقات کار جاری

  • محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے رمضان المبارک کے مہینے میں تمام محکمانہ دفاتر، ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے لیے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 
  • ویٹرنری ہسپتال، ڈسپنسریز، سہولت سنٹرز، موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز، تشخیصی لیبارٹریز اور اے-آئی سنٹرز پیر سے ہفتہ صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔
  • ہفتہ میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جبکہ بروز جمعہ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک امور سرانجام دیں گے۔
  • ہفتہ میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات و ہفتہ صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے جبکہ بروز جمعہ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔