Highlights

محکمہ لائیوسٹاک میں کھالوں کی حفاظت بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد

  • صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی خصوصی شرکت
  • لیدر ماہرین ،ہیلتھ آفیشلز، قصاب اور ٹینریز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا کھالوں کو ہونے والے نقصانات بارے شرکاءسے خطاب
  • چمڑا انڈسٹری سالانہ ضرورت کا 70% خام مال عیدالاضحی کے موقع پر اکٹھا کرتی ہے ۔ماہرین
  • قربانی کی کھالوں کا ضیاع چمڑا انڈسٹری سمیت فلاحی و رفاہی اداروں کی آمد ن کو بھی متاثر کرتا ہے۔نمائندہ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن
  • کھالوں کی حفاظت بارے محکمہ لائیوسٹاک کی آگاہی مہم لائقِ تحسین ہے ۔ وزیر لائیوسٹاک پنجاب
  • زیادہ درجہ حرارت ،گندگی اور نمی سے کھالوں کو بچا کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔سردار حسنین بہادر دریشک
  • کھالوں کی حفاظت چمڑا انڈسٹری ، قصاب اور مویشی پال کی معاشی نمو سے براہ راست منسلک ہے۔ حسنین دریشک
  • زر مبادلہ میں اضافہ کے لیے ایسے تربیتی سیمینار نہایت موزوں ثابت ہوں گے۔ وزیر لائیوسٹاک
  • وزیر لائیوسٹاک نے قصاب حضرات کے مسائل اور گزارشات بھی سنیں ۔
  • سیمینار میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور اور ویٹرنری پونیورسٹی کے ماہرین سمیت قصاب حضرات کی کثیر تعداد کی شرکت۔