Highlights

سردار حسنین بہادر دریشک کی پاکستان کے سب سے بڑے ڈیری فارمر سے خصوصی ملاقات

  • * جمیل میمن کا شمار پاکستان اور ایشیا کے سب سےبڑے ڈیری فارمرز میں ہوتا ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • * سردار حسنین بہادر دریشک نے جمیل میمن کے سندھ ڈیری فارم کا خصوصی دورہ بھی کیا۔
  • * پاکستان کا سب سے بڑا کمرشل ڈیری فارم دس ہزار سے زائد جانوروں پر مشتمل ہے۔
  • * سردار حسنین بہادر دریشک نے فارم کے انتظامی و تکنیکی امور کا تفصیلی جائزہ لیا
  • * اس خصوصی دورہ کا مقصد جمیل میمن صاحب کے بیش بہا تجربات سے مستفید ہونا ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • * جمیل میمن صاحب کا فارم جدت اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • * ڈیری فارم روزانہ اوسطاً 16000 لیٹر دودھ کراچی کو مہیا کر رہا ہے۔ جمیل میمن
  • * ڈیری فارم مقامی اور امپورٹڈ مویشیوں کا حسین امتزاج ہے جہاں ڈیری اور بیف پروڈکشن کے جدید اصول لاگو ہیں۔ جمیل میمن
  • * سردار حسنین بہادر دریشک کا دورہ دونوں صوبوں کے ڈیری سیکٹر میں فروغ کا باعث بنے گا۔ جمیل میمن
  • * نجی ڈیری فارم پر جانوروں کے نسلی و جینیاتی خواص بارے مہارت قابلِ تقلید ہے۔ وزیر لائیو سٹاک پنجاب
  • * ڈیری اور بیف پروڈکشن کے ساتھ بائیو گیس کا موثر استعمال لائق تحسین ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • * یہ ڈیری فارم بریڈ امپروومنٹ اور اینیمل نیوٹریشن کی مہارت کا عملی نمونہ ہے۔ وزیر لائیو سٹاک پنجاب
  • * ایسے ادارے دونوں صوبوں کے مابین تحقیقی معاونت میں مرکزی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • * وزیر لائیو سٹاک پنجاب نے نجی ڈیری فارم کے ورکنگ ماڈل کو سراہا
  • * لائیو سٹاک پنجاب کے خصوصی وفد میں ڈائریکٹر لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر کمیونیکیشن اور ڈاکٹر یاسر ابرار بھی شامل

View Gallery