Highlights

"ایڈوانسڈ بائیو رسک مینجمنٹ" کے زیر عنوان تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

ویٹرنری اکیڈمی لاہور میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے 20 افسران نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر تھے۔ انہوں نے محکمانہ افرادی قوت کی استعداد کار بارے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور ورکشاپ میں شریک افسران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ امور بارے تربیت سروسز کی بہترین فراہمی کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے ورکشاپ کے شرکاء کو حاصل کردہ تربیت کی مدد سے بیماریوں سے بچاؤ اور پھیلاؤ میں کمی لانے کی بھی ہدایت کی۔ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی لاہور، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، ڈائریکٹر ڈیزیز رپورٹنگ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔