Highlights

نوجوانوں کے عالمی دن بارے سیمینار کا انعقاد

  • وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی بطورِ مہمان خصوصی شرکت
  • غذائی تحفظ میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیمینار لاہور میں منعقد ہوا۔
  • وسائل کے مناسب استعمال اور تحفظ سے ہی فوڈ سیکیورٹی کے چیلنجز سے نبردآزما ہوا جاسکتا ہے۔ وزیر لائیو سٹاک
  • وسائل کے تحفظ اور فوڈ چین میں تسلسل کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • فوڈ سسٹمز اور ان سے متعلقہ شعبہ جات میں نوجوانوں کی نمائندگی سے حوصلہ افزا نتائج مل سکتے ہیں۔ وزیر لائیو سٹاک
  • لائیو سٹاک سیکٹر دودھ اور گوشت کی پیداوار میں کلیدی کردار ادا کرتاہے۔ سردار حسنین
  • محکمہ لائیو سٹاک وزیراعظم کے ویژن کے تحت ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم پر گامزن ہے۔ وزیر لائیو سٹاک
  • معیاری اور سستی پروٹین کی فراہمی میں محکمہ لائیو سٹاک 7 لاکھ سے زائد مرغیاں مرغے رعایتی قیمت پر تقسیم کر چکاہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • کٹرا بچاؤ اور کٹرا فربہ سکیم کے تحت 634 ملین روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کی جا چکی ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • اس یوتھ ڈے اور یوم آزادی پر آئیے عزم کریں کہ ملکی ترقی کیلئے پائیدار منصوبہ بندی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • وزیر لائیو سٹاک نے نوجوانوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
  • سردار حسنین بہادر دریشک نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔
  • سیمینار میں ڈائریکٹر کمیونیکیشن ڈاکٹر آصف رفیق اور جینڈر یوتھ الائنس کے صدر منیب سہیل سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت