Highlights

محکمہ لائیو سٹاک میں بریڈ امپرومنٹ بارے اہم اجلاس

  • اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کی۔
  • سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن (ر) ثاقب ظفر اور چیرمین بریڈنگ اتھارٹی بھی شریک۔
  • بریڈ امپرومنٹ منصوبہ کے تکنیکی اور انتظامی امور بارے تفصیلی مشاورت
  • دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • مقامی جانوروں کے جینیاتی خواص میں بہتری لاکر ہی حلال برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔ وزیر لائیو سٹاک
  • صوبائی وزیر کی منصوبہ کی مانیٹرنگ اور اویلوایشن بارے خصوصی توجہ دینے کی ہدایت
  • امپورٹڈ سیمن کے استعمال سے اس منصوبہ کے اہداف کی بروقت تکمیل ممکن بنائی جائے گی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • اعلیٰ نسلوں کے سیمن کی سٹوریج و کوالٹی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • چیرمین بریڈنگ اتھارٹی ڈاکٹر ابوالحسن انصاری نے منصوبہ بارے اہم تجاویز پیش کیں۔
  • اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرلز، رجسٹرار بریڈنگ اتھارٹی اور ڈائریکٹر بریڈ امپرومنٹ کی بھی شرکت