Highlights

محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں نئے دور کا آغاز

  • 9211 ورچوئل گورننس سسٹم کا نئی جدت سے آغاز
  • صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی یاسر ہمایوں نے سسٹم کا افتتاح کیا
  • افتتاحی تقریب کاانعقاد ارفع کریم ٹاور میں کیا گیا
  • ورچوئل گورننس سسٹم خدمات کی بہترین فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیر لائیو سٹاک
  • اس سسٹم سے رئیل ٹائم ڈیٹا کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ وزیر لائیو سٹاک
  •  ورچوئل سسٹم سے نہ صرف فارمر بلکہ ملکی معیشت میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہے۔سردار حسنین بہادر دریشک
  • 9211 سسٹم بغیر انٹرنیٹ کسی بھی موبائل فون سے ملک کے تمام نیٹ ورکس سے قابلِ رسائی ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • ادویات اور حفاظتی ٹیکہ جات کی ترسیل کا نظام 9211 سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے۔ وزیر لائیو سٹاک
  • ورچوئل گورننس سسٹم دوسرے محکموں اور صوبوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • اس سسٹم کے اہم خواص میں ورچوئل گورننس، مانیٹرنگ اورفارمر فیڈ بیک شامل ہیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک اسد رحمان گیلانی
  • 8000 سے زائد فیلڈ سٹاف 9 ملین رجسٹرڈ فارمرز کو 434 مختلف قسم کی خدمات فراہم کررہا ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • ورچوئل گورننس سسٹم کا نفاذ محکمہ لائیو سٹاک اور پی آئی ٹی بی کی مشترکہ کاوش ہے۔ وزیر برائے آئی ٹی پنجاب
  • افتتاحی تقریب میں سیکرٹری لائیوسٹاک اسد رحمان گیلانی، چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر رحمان سمیت محکمہ لائیوسٹاک کے ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈائریکٹر جنرلز بھی شریک

View Gallery