Highlights

آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے منصوبے بارے اہم پیش رفت

  • جانوروں کی بین الاقوامی فلاحی تنظیم کی جانب سے ویکسین و سرجری کٹس کی تقسیم
  •  وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال کی خصوصی شرکت
  • امریکی فلاحی تنظیم کے نمائندہ ٹوڈ شیا نے ریبیز ویکسین کی 3000 خوراکیں اور سرجری کی 300 کٹس محکمہ لائیو سٹاک کے حوالے کیں
  • ویکسین اور سرجری کا سامان محکمہ لائیوسٹاک کے ڈویژنل ہسپتالوں میں تقسیم کیا جاۓ گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)
  • آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے کا منصوبہ بین الاقوامی طور پر مستند مانا جاتا ہے۔ اعزازی سیکریٹری ایس پی سی اے
  • محکمہ لائیو سٹاک پنجاب فلاحی تنظیموں کے عملی اقدامات کو سراہتا ہے۔ وزیر لائیو سٹاک پنجاب
  • باؤلا پن سے پاک پنجاب کیلئے حکومت پنجاب نے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ سردار حسنین دریشک
  • ڈاگ پاپولیشن کنٹرول پالیسی عنقریب صوبائی کابینہ سے منظور ہو جائے گی۔ وزیر لائیو سٹاک
  • اس منصوبہ کے آغاز میں حکومت پنجاب نے 74 ملین روپے کی خطیر رقم متعین کی ہے۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • صوبہ بھر کی تمام ڈویژنز میں دو لاکھ تیس ہزار کتوں کی نس بندی کی جاۓگی۔ وزیر لائیو سٹاک
  • منصوبہ کے تحت ریبیز ویکسین کی دو لاکھ اڑسٹھ ہزار سے زائد خوراکیں مہیا کی جائیں گی۔ حسنین بہادر دریشک
  • اس منصوبہ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور  سیکرٹری لائیوسٹاک کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ حسنین دریشک
  • تقریب میں ایم پی اے عائشہ اقبال، وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی، ڈائریکٹر جنرل توسیع اور نامور گلوکار عمیر جسوال سمیت دیگر افسران کی شرکت۔
70 PR.pdf4.17 MB