Highlights

محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی سپیشل ڈیپارٹمنٹل اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس

وسائل کو بہترین انداز میں استعمال میں لانے کے لیے واضح حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)محکمہ لائیوسٹاک پنجاب خضر حیات نے سپیشل ڈیپارٹمنٹل اکاو¿نٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہورمیں منعقد ہوا۔مذکورہ اجلاس میںویٹرنری یونیورسٹی لاہوراورمحکمہ لائیوسٹاک ضلع شیخوپورہ سے متعلقہ مالیاتی اعدادو شمارکا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)خضر حیات نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ادارے ہر سال باقاعدہ طور پر خریداری منصوبہ بنائیں ۔ مزید یہ کہ مالیاتی معاملات میں افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے اور وسائل کی منصفانہ فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا ئیں۔اجلاس میںایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک شیخوپورہ ڈاکٹر افتخار احمدارقم اور ویٹرنری یونیورسٹی کے انتظامی افسران سمیت محکمہ بجٹ و فنانس کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

62_0.pdf159.21 KB