Highlights

پاکستان میں پہلی بار مصنوعی طریقہ افزائش سے اونٹ کے بچے کی پیدائش

  • محکمہ لائیو سٹاک کے ذیلی ادارے کیمل بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر بھکر اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین کی مشترکہ کاوش
  • مڑیچہ نسل کے اونٹ سے مصنوعی طریقہ نسل کشی اپنا کر مادہ بچھڑے کی پیدائش ممکن ہوئی۔
  • زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی،انچارج کیمل تحقیقی مرکز ڈاکٹر امتیاز اور اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر ڈاکٹر شاہد نبیل کی زیر نگرانی منصوبہ کی تکمیل
  • پاکستان کی تاریخ میں کامیاب مصنوعی نسل کشی اور اسکے نتیجے میں کامیاب پیدائش کا یہ پہلا موقع ہے۔
  • لائیو سٹاک ماہرین نے سیمن کولیکشن، مصنوعی نسل کشی اور الٹراساؤنڈ جیسے جدید طریقوں کی مدد سے اس منصوبہ کو کامیاب بنایا۔ ڈاکٹر شاہد نبیل
  • سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر کی محکمہ کے ماہرین کو مبارکباد
  • اونٹ کا دودھ اور گوشت طبی لحاظ سے نہایت کارآمد ہوتا ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • اونٹوں کی افزائش نسل اور ریگستانی علاقوں کی ترقی کیلئے یہ کامیابی تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • اونٹ پال افراد کی فلاح وبہبود کیلئے تحقیقی شعبہ کو بھرپور تعاون فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر

View Gallery