Highlights

چینی سرمایہ کاری وفد کا محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کا دورہ

  • محکمہ لائیوسٹاک اور چائنیزوفدکے مابین وفودکی سطح پر مشاورتی اجلاس کا بھی انعقاد۔
  • اجلاس کی صدارت وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کی
  • چائنیزوفد میں رائل ڈیری گروپ ، اوریئنٹ کیپیٹل انویسٹمنٹ گروپ اور بوشان انویسٹمنٹ کمپنی شامل
  • اجلاس کا مقصد زراعت و لائیوسٹاک کے شعبہ میں کاروباری تعاون کو فروغ دینا تھا۔
  • چائنیز وفدکا فوڈ پروسسنگ ،جینیٹکس،سیمن پروڈکشن اورایمبریو ٹرانسفر کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا عندیہ ۔
  • مجوزہ تین نکاتی بزنس ماڈل کے تحت ڈیری پروسیسنگ ،ایمبریو ٹرانسفر لیبز اور ماہرین ایکسچینج پروگرام بارے مشاورت۔ 
  • ہم زراعت ولا ئیوسٹاک کے شعبہ کو چائنہ کی شراکت داری سے بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔سردار حسنین بہادر دریشک
  • تمام قابل عمل تجاویز پر بین الاقوامی قوانین کا تعین کیا جائے ۔ وزیر لائیوسٹاک
  • مقامی جانوروں کے جینیاتی خواص میں بہتری کے لیے ایمبریو ٹرانسفر لیبارٹریز کا قیام ناگزیر ہے۔سردار حسنین بہادر دریشک
  • محکمانہ سطح پر کاروباری شراکت کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے۔ سردار حسنین بہادر دریشک
  • اجلاس میں وائس چانسلرویٹرنری یونیورسٹی ، ڈائریکٹر جنرلز ، پرووائس چانسلر اور محکمانہ افسران کی بھی شرکت۔

View Gallery