Highlights

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کا دورہ سرگودھا ڈویژن

 صوبائی وزیر نے میانوالی اور خوشاب میں لائیو سٹاک کے دفاتر، ہسپتال، لیبارٹریز، سہولت سنٹر اور نجی فارمز کا معائنہ کیا۔ ضلع میانوالی میں فارمر ڈے سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر کا کہناتھاکہ میانوالی میں 107 ملین روپے کی لاگت سے 11 نئی ڈسپنسریاں اور 2 ویٹرنری ہسپتالوں کی تعمیر آخری مراحل میں ہے جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع اور جانوروں کے علاج معالجہ بارے سہولت میسر آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے لائیو سٹاک کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ تحصیل کی سطح پر سائیلیج مشینوں کی فراہمی کا منصوبہ اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے۔ مقامی سیاسی نمائندوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےصوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ محکمہ لائیو سٹاک میں میکانائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں جن میں ورچوئل گورننس سسٹم کا قیام قابلِ ذکر ہے۔ اس نظام کے تحت 8 ہزار سے زائد فیلڈ سٹاف 9 ملین رجسٹرڈ فارمرز کو 434 مختلف قسم کی خدمات فراہم کررہاہے۔ صوبائی وزیر نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ دورہ کے دوران ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی، ڈائریکٹر کمیونیکیشن ڈاکٹر آصف رفیق اور ڈاکٹر یاسر ابرار بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔
 

View Gallery