Highlights

روسی تحقیقی ادارے "آریاہ" کے وفد کا محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کا دورہ

  • وفد نے صوبائی ہیڈ کوارٹر، تشخیصی لیبارٹری اور پنجاب سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا
  • وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی خصوصی دعوت پر وفد کا دورۂ پنجاب
  • روسی وفد میں اینیمل ویکسین سائنٹسٹ اور وفاقی ریسرچ افسران شامل
  • دورہ کا مقصد منہ کھر سے بچاؤ اور ویکسین پروڈکشن بارے تعاون کو فروغ دینا ہے
  • ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر احتشام الحق کی وفد کو منہ کھر بیماری کی تشخیص اور ویکسین پروڈکشن بارے تفصیلی بریفنگ
  • وفد نے سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب اسد رحمان گیلانی سے خصوصی ملاقات بھی کی
  • سیکرٹری لائیوسٹاک اور روسی سائنسدانوں کی منہ کھر بچاؤ حکمتِ عملی بارے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال
  • منہ کھر کی بیماری سے سالانہ 692 ملین ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ
  • روسی ادارے عالمی سطح پر ویکسین پروڈکشن میں مایہ ناز مقام رکھتے ہیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • محکمہ لائیو سٹاک پنجاب روسی سائنسدانوں کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا خواں ہیں۔ اسد رحمان گیلانی
  • ادارہ برائے خوراک و زراعت کی اعتماد یافتہ "آریاہ" منہ کھر ویکسین کا استعمال نہایت کارآمد ثابت ہوا ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • اس دورہ سے پنجاب میں منہ کھر بیماری کی روک تھام کیلئے کی جانیوالی کوششوں میں تیزی آئے گی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • اس دورہ سے پاکستان میں استعمال ہونیوالی منہ کھر ویکسین کی کارکردگی اور افادیت جانچنے میں مدد ملے گی۔ سربراہ روسی وفد
  • ایف اے او اور روسی ادارے کے باہمی تعاون سے منہ کھر سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ سربراہ روسی وفد ڈاکٹر الیکسینڈر
  • پنجاب کے مویشی پال حضرات روسی وفد کے فیڈ بیک سے فائدہ مند ہونگے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • منہ کھر کنٹرول پروگرام میں پنجاب کے سرکاری و نجی ادارے ملکر کام کر رہے ہیں لہذا یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اسد رحمان گیلانی
  • دورہ کا بنیادی مقصد ہماری منہ کھر کنٹرول پالیسی بارے تجاویز و سفارشات کا حصول ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • سربراہ روسی وفد نے صوبائی وزیر اور سیکرٹری لائیوسٹاک کا شکریہ ادا کیا۔
  • روسی وفد نے ڈیزیز کنٹرول بارے اپنی مہارت اور تشخیصی سہولیات فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔ 
  • سیکرٹری لائیوسٹاک نے وفد کے اراکین کو شیلڈز اور تحائف پیش کیے۔
  • وفد کو صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی جانب سے سووینئر بھی پیش کئے گئے۔
  • ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) خالد محمود چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) خضرحیات, ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر اقبال شاہد, ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر عثمان طاہر, ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر احتشام الحق, ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر عبدالرحمان,  ڈائریکٹر جنرل(پروڈکشن) ڈاکٹر کنور محمد نعیم،  پروجیکٹ ڈائریکٹر ایف اے او ڈاکٹر افضل سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
79 pdf.pdf1.51 MB