Highlights

محکمہ لائیو سٹاک کی نئی ویب سائٹ کا اجراء

شفافیت اور معلومات کے حقوق کے قانون 2013کو اپنی اصل روح میں نافذ کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے جدید طریقہ کارکا استعمال ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی نئی ویب سائٹ کے اجراءبارے اپنے بیان میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے مویشی پال حضرات ، ماہرین ، لائیوسٹاک کے شعبہ سے منسلک سٹیک ہولڈرز اور عوام الناس تک معلومات کی درست اور بروقت فراہمی کیلئے نئی اور بہتر ویب سائٹ کا اجراءکر دیا ہے۔ یہ ویب سائٹ جدید ماڈیولز پر مشتمل ہونے کے ساتھ ساتھ موبائل فرینڈلی بھی بنائی گئی ہے اور انٹرنیٹ سے منسلک تمام موبائل ڈیوائسزسے اس ویب سائٹ کی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونی کیشن اینڈ ایکسٹینشن اور پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی مشترکہ کاوش سے بنائی گئی ویب سائٹ کو اس ایڈریس www.livestock.punjab.gov.pkسے دیکھا جا سکتا ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک کے ترجمان کے مطابق ہر قسم کی معلومات کے حصول اور سرکاری وغیر سرکاری امور کی انجام دہی اور رہنمائی کے لیے نئی ویب سائٹ کو استعمال کیا جائے۔ مذکورہ نئی ویب سائٹ میں معلومات کے حقوق کے قوانین کے تحت خصوصی سیکشن بھی ترتیب دیا گیا ہے جس سے عوام الناس کو معلومات کی پیشگی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔