Highlights

ادارہ انسدادبے رحمی حیوانات پنجاب کے اعزازی سیکرٹری کا تقرر

  • ادارہ انسدادبے رحمی حیوانات پنجاب (SPCA) کے اعزازی سیکرٹری کا تقرر کر دیا گیا۔
  • ادارہ کے مجوزہ قواعدوضوابط 2002 کے تحت سیکرٹری لائیو سٹاک نے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی کو ایس۔پی۔سی۔اے کا اعزازی سیکرٹری مقرر کردیا۔
  •    پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سا ئنسز لاہورمیں بطور پرو-وائس چانسلر اور شعبہ ویٹرنری سائنسز کے ڈین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
  • پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی پی ایچ ڈی مائیکروبیالوجی اور صدارتی تمغہ اعزاز فضیلت بھی حاصل کر چکے ہیں۔
  • اس سے قبل اعزازی سیکرٹری کا عہدہ سابقہ ڈائریکٹر اینیمل ڈیزیز رپورٹنگ ڈاکٹر فرحت نذیر اعوان کے پاس تھا جو  انکی ریٹائرمنٹ کے باعث خالی تھا۔