Highlights

محکمہ لائیوسٹاک پنجاب میں کورونا ویکسین کی تیاری بارے اہم اجلاس

  • اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کی ۔
  • سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کیئربیرسٹر نبیل احمد اعوان ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ڈاکٹر فریدون ، ویٹرنری یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹر طاہر یعقوب اور محکمہ ہیلتھ کے ماہرین کی شرکت۔
  • ماہرین نے کوروناکے جرثومہ کی ساخت اور خصوصیات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔
  • ماہرین کے مطابق کورونا کا جرثومہ آر ۔این ۔اے وائرس ہے جو کہ اپنی شکل بدلتا رہتا ہے۔
  • اجلاس کے شرکاءنے ویٹرنری یونیورسٹی لاہور میں کورونا ویکسین کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
  • ویٹرنری یونیورسٹی کے مائیکروبیالوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر طاہر یعقوب کے مطابق ملٹی ویریئنٹ ویکسین کی تیاری پر توجہ دی جاری ہے۔
  • UVASلاہورکورونا ویکسین کی ماہانہ ایک ملین خوراکیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر طاہر یعقوب
  • اجلاس کے شرکاءنے ویکسین کی تیاری بارے UVASکی اہلیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
  • محکمہ لائیوسٹاک اور UVAS لاہور نے کورونا وباءکے دوران محکمہ صحت کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ۔ نبیل احمد اعوان
  • پہلے مرحلہ میں چھ ماہ کے دوران ویکسین کو جانوروں پر آزمایا جائے گا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب
  • دوسرے مرحلہ میں محکمہ ہیلتھ پری کلینیکل اور کلینیکل ٹرائلز کا آغاز کرے گاجس کے نتائج کو ڈریپ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔
  • کورونا کے خلاف سٹیم سیلز طریقہ علاج موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر فریدون 
  • تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ویکسین کی تیاری میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب
  • کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے ویٹرنری یونیورسٹی کا انتخاب محکمہ لائیوسٹاک پنجاب پر بھرپور اعتماد کی عملی مثال ہے۔کیپٹن (ر)ثاقب ظفر