Highlights

محکمہ لائیوسٹاک میں پولٹری ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس

  • اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کی
  • اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک اسد رحمان گیلانی سمیت پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور دیگرافسران کی بھی شرکت
  • اجلا س میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں بارے مختلف عوامل کا جائزہ لیاگیا۔
  • پولٹری انڈسٹری ملکی معیشت میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ وزیر لائیوسٹاک
  • پولٹری انڈسٹری کی شرحِ نمو زراعت و لائیو سٹاک سیکٹر کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیر لائیو سٹاک
  • پولٹری پروسیسنگ انڈسٹری سے کثیر زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک
  • محکمہ لائیوسٹاک پولٹری انڈسٹری کے مسائل کا مکمل ادراک رکھتا ہے: وزیر لائیوسٹاک
  • عوام الناس تک پولٹری مصنوعات بلا تعطل اور مناسب قیمت پر پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیر لائیوسٹاک
  • پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں فیڈ کے اجزاءاور ویکسین کے اخراجات کا اہم کردار ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • پولٹری مصنوعات کی قیمتوں بارے لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک
  • حکومتی سطح پر پولٹری انڈسٹری کے فروغ بارے ریگولیشنز پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن
  • اجلا س میں محکمہ لوکل گورنمنٹ ، محکمہ انڈسٹریز اور محکمہ زراعت کے نمائندگان کی بھی شرکت۔