Highlights

مُنہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے مویشی پال حضرات کے لیے اہم نکات

مُنہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے مویشی پال حضرات کے لیے اہم نکات

  •  مُنہ کُھر کا وائرس جانوروں کے مُنہ اور کُھروں کے درمیان کھال پر حملہ کرتا ہے۔
  •  بھینسوں اور گائے میں زبان ، تالو، مسوڑھوں،حیوانہ اور کُھروں کے درمیان چھالے بن جاتے ہیں۔
  • متاثرہ جانوروں کو تیز بخار ہو جاتا ہے۔ خوراک کھانا بند کر دیتے ہیں اور دودھ کی پیداوار میں کمی ہو جاتی ہے۔
  • بھیڑوں اور بکریوں میں چھالوں کی جگہ منہ میں سرخ دھبے نظر آتے ہیں اور منہ سے رال ٹپکتی ہے۔

مُنہ کُھر سے محفوظ رکھنے کے لیے

  • سال میں دو مرتبہ یعنی موسم (مارچ،اپریل)اور موسم خزاں (ستمبر،اکتوبر)میں مُنہ کُھر کے حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہئیں۔ متاثرہ جانور کو صحت مند جانور سے الگ رکھیں اور باڑے کی صفائی کا خیال رکھیں۔
  • نئے خرید کردہ جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے اور مکنل اطمینان کے بعد دوسرے جانوروں میں شامل کریں۔ 
  • بیماری کی صورت میں فوراً قریبی ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں۔
  • مزید معلومات و رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن پر مفت کال کریں 0800-78686

      محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، حکومت پنجاب
        ڈائریکٹوریٹ آف کمیونی کیشن اینڈ ایکسٹینشن