Highlights

وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کا ضلع شیخو پورہ کا دورہ

٭     وزیر لائیو سٹاک نے نجی فارمز اور سرکاری اداروں کا دورہ کیا۔

٭    وزیر لائیو سٹاک کی مقامی سیاسی عہدیداران اور مویشی پال فارمرز سے بھی ملاقات

٭    وزیر لائیو سٹاک نے ڈیری فارمز پر سائلیج اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا

٭     نجی شعبہ کو سرکاری اداروں سے خدمات کی فراہمی کی پیشکش

٭    نجی ڈیری سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگوائی جائے۔ وزیر لائیو سٹاک

٭    کاروبار میں آسانی کے ویژن کے تحت ڈیری سیکٹر کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے۔ وزیر لائیو سٹاک

٭     مقامی نسلوں کی پیداوار میں بہتری کیلئے عنقریب بڑا منصوبہ پیش کیا جائے گا۔ وزیر لائیو سٹاک

٭     دودھ اور گوشت کی پرائس ڈی کیپنگ کا معاملہ کابینہ میں زیر غور ہے۔ وزیر لائیو سٹاک

٭     لائیو سٹاک سروسز اینڈ ٹریننگ سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ

٭     افرادی قوت کی مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کورسز کا اجراءکیا جائے۔ وزیر لائیو سٹاک

٭    وزیر لائیو سٹاک کی ٹیوٹا اور نیوٹیک سے تعاون بڑھانے کی ہدایت

٭     سردار حسنین بہادر دریشک کی کٹاپال سکیم کے فارمرز سے ملاقات

٭     کٹاپال سکیم سے حلال گوشت کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔ وزیر لائیو سٹاک

٭     مویشی پال حضرات کی آراءو تجاویز سے محکمانہ امور میں بہتری لائی جائے گی۔ وزیر لائیو سٹاک

٭    وزیر لائیوسٹاک کا فاروق آباد میں بکریوں کے جدید ترین فارم کا بھی دورہ 

٭    برازیل کے فارمنگ ماڈل پر تیار کیے گیے فارم میں افزائش کے جدید طریقے اپنائے گئے ہیں۔

٭     بکریوں میں سمارٹ ٹیگ اور سائلیج کا استعمال قابلِ تقلید عوامل ہیں۔ وزیر لائیو سٹاک

٭    ڈائریکٹر لاہور ڈویڑن، ڈائریکٹر کمیونیکیشن ، ایڈیشنل ڈائریکٹر شیخوپورہ اور ڈاکٹر یاسر ابرار بھی وزیر لائیوسٹاک کے ہمراہ تھے

View Gallery

highlight.pdf371.29 KB